بنٹوال، 19؍فروری (ایس او نیوز) جنسی تعلقات قائم کرکے ننگی تصویریں اتارنے اور اس کے بعد خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو بنٹوال پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم کا نام رادھا کرشنا ہے جو منداڈی کا رہنے والا ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس اس وقت حرکت میں آ گئی جب رادھا کرشنا نے اپنی ہوس کا شکار بننے والی نتیانندا نگر کی ایک خاتون کی عریاں تصاویر وہاٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کردیں ۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر نے شکایت درج کروائی ۔
بتایا جاتا ہے کہ جنسی عمل کے وقت اتاری گئی تصاویر کی بنیاد پر رادھا کرشنا مذکورہ خاتون سے 4.48 لاکھ روپے طلب کر رہا تھا اور اپنی مانگ پوری نہ کرنے پر ان تصاویر کو سوشیل میڈیا پرپوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بلیک کر رہا تھا ۔ پھر اس نے یہ تصاویر مذکورہ خاتون کے شوہر کو دکھا کر رقم کا مطالبہ کیا ۔ اس کے بعد رادھا کرشنا نے 17 افراد پر مشتمل ایک وہاٹس ایپ گروپ بنایا جس میں اس خاتون کے شوہر کو بھی شامل رکھا اور خاتون کی ننگی تصاویر اس گروپ پر پوسٹ کردیں ۔
پولیس کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رادھا کرشنا نے بہت ساری خواتین کے ساتھ جنسی رابطے قائم کیے ہیں اور ان کی ننگی تصویریں اتار کر انہیں بلیک میل کرتے ہوئے رقم وصول کی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق کم از کم دس شادی شدہ خواتین اور لڑکیوں کو لاڈجس میں لے جا کر اس نے جنسی عمل کیا ہے اور بعد میں ان سے رقم اینٹھی ہے ۔
اس کیس کو حل کرنے میں بنٹوال سرکل پولیس انسپکٹر ویویکانندا کی قیادت میں سب انسپکٹر اویناش اور دیگر عملہ نے اہم کردار کیا ۔